شہیدبے نظیربھٹووومن یونیورسٹی پشاور میں دوسری ایلومنائے ری یونین کااہتمام

جمعہ 24 نومبر 2017 21:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) شہیدبے نظیربھٹووومن یونیورسٹی پشاور میں دوسری ایلومنائے ری یونین کااہتمام کیاگیا، اس موقع پر یونیورسٹی کی2005سے لیکراب تک کی طالبات کی مدعو کیاگیا، جس میں130طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں مزاحیہ خاکے’’گانے اور کلچرشوپیش کئے گئے، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹررضیہ سلطانہ مہمان خصوصی تھیں۔

(جاری ہے)

پروگرام میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے پندرہ سال پورے ہونے کی خوشی میں مختلف مقابلوں کے انعقاد میں پوزیشن لینے والی طالبات میں بھی کیش انعامات تقسیم کئے گئے، ان مقابلوں میں انگریزی اوراردوڈیبیٹ اور پوسٹر مقابلے شامل تھے، اس موقع پر پروفیسرڈاکٹررضیہ سلطانہ نے طالبات کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں آپ سب سے دوبارہ مل رہی ہوں اور تمام طالبات کسی نہ کسی ادارے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی یونیورسٹی کی طالبات انکااہم اثاثہ ہوتی ہیں اور ہمارا مقصدانہیں بہترسے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے جس سے وہ نہ صرف تعلیمی لحاظ سے آگے بڑھیں بلکہ غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لیکراپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کوبھی بروئے کارلائیں۔

متعلقہ عنوان :