پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں بزدلانہ ہیں،سہیل فراز

جمعہ 24 نومبر 2017 21:47

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) قومی امن کمیٹی ملتان ریجن گورنمنٹ آف پاکستان کے چیئرمین سہیل فراز نے کہا ہے کہ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں بزدلانہ ہیں لیکن پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شہید میجر اسحاق، ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور او ر ان کے محافظ کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار عوام کے جان و مال کے محافظ ہیں لیکن وہ بھی آج ملک وقوم کی خاطر قربان ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ،ان کے ہمراہ ایازصدیقی وائس چیئرمین قومی امن کمیٹی،محمد ارسلان سٹی صدر قومی امن کمیٹی ،نوید جٹ یو تھ صدرموجود تھے ،سہیل فراز نے مزید کہا کہ وطن عزیز آج جس نازک دو راہے پر کھڑا ہے تمام محب وطن قوتوں اور عوام کو سازشی عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے متحد ہو جانا چاہیئے جو وقت کی اشد ضرورت ہے اس طرح کی مذموم کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں کیونکہ پوری پاکستانی قوم یک نکاتی ایجنڈا دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور وہ دن دور نہیں جب بچے کچے آوارہ دہشت گرد وں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے امریکہ، بھارت ، اسرائیل جس طرح کی مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں اس بات کو پوری قوم جانتی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے اور سی پیک منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور ملک کی معاشی حالت مستحکم ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :