وزیرداخلہ سندھ نے پشاور حملے کے بعد صوبے میں سیکورٹی کے انتطامات سخت بنانے کی ہدایت کر دی

جمعہ 24 نومبر 2017 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ایڈیشنل آئی جی پشاور پر مبینہ حملے کی وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے شدید مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے انتہائی پرعزم اور باحوصلہ ہیں۔انہوںنے ہدایت دی کہ سندھ پولیس صوبائی سطح پر سیکیورٹی مزید غیرمعمولی بنائے۔#

متعلقہ عنوان :