بیٹے کی پلاسٹک سرجری کے بعد ماں بھی اسے نہ پہچان سکی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 نومبر 2017 23:51

بیٹے کی پلاسٹک سرجری کے بعد ماں بھی اسے  نہ پہچان سکی

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت   اپنے 22سالہ بیٹے کو اس کی پلاسٹک سرجری کے بعد نہیں پہچان سکی۔ یہ پلاسٹک سرجری جنوبی کوریا میں ایک مشہور ٹی وی شو کے لیے کی گئی تھی۔بیٹے کی سرجری سے پہلےا ور بعد کی تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ماں  بیٹے کو نہ پہچاننے میں حق بجانب ہے کیونکہ پلاسٹک سرجری نے بیٹے کے چہرے کی خرابیاں دور کر کے  چہرہ بہت خوبصورت بنا دیا ہے۔


تھائی لینڈ کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والا 22سالہ  نوپاجیت مونلن ہر وقت دوسروں سے اپنا چہرہ چھپائے رکھتا تھا۔چہرے کی خرابی کی وجہ سے وہ ساتھی مزدوروں سے بھی نہیں ملتا تھا بلکہ الگ تھلگ بیٹھ کر کھانا کھاتا تھا۔
خوش قسمتی سے نوپاجیت کو جنوبی کوریا کے ایک مشہور ٹی وی شو Let Me In  کے تھائی ایڈیشن میں چنا گیا تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

(جاری ہے)

اس شو میں شریک افراد کی پلاسٹک سرجری کر کے صورت ہی بدل دی جاتی ہے۔
نوپاجیت جنوبی کوریا چلا گیا، جہاں کئی آپریشن کے بعد اس کی شکل ایسے بدلی کہ وہ بالکل نیا آدمی بن گیا۔اس کی سرجری کے تمام اخراجات لٹ می ان تھائی لینڈ نے برداشت کیے ہیں۔
لٹ می ان تھائی لینڈ کے سیزن 3 کے پریمیئر میں نوپاجیت اپنی ماں کے ساتھ ہی ایک میز کے ساتھ بیٹھا ہے لیکن اس ماں اسے نہیں پہچان رہی بلکہ وہ کہہ رہی ہے کہ میں اپنے بیٹے کا انتظار کر رہی ہے۔

یہ سن کر نوپاجیت اپنی ماں سے پوچھتا ہے کہ ماں مجھے پہچانا۔ تو ماں یہ تم ہو کہہ کر اس سے لپٹ گئی۔ رپورٹ کے مطابق نوپاجیت کی ماں کو پلاسٹک سرجری کے نشان دکھا کر یہ یقین دلایا گیا کہ یہ اس کا ہی بیٹا ہے۔ نوپاجیت اس وقت اگرچہ دیکھنے میں جنوبی کوریا کے کسی ماڈل کی طرح نظر آتا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اندر سے وہ وہی پرانا نوپاجیت ہے۔

بیٹے کی پلاسٹک سرجری کے بعد ماں بھی اسے  نہ پہچان سکی