ریل میں سانپ: انڈونیشین شخص نے خالی ہاتھوں سے سانپ مار دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 نومبر 2017 23:51

ریل میں سانپ: انڈونیشین شخص نے خالی ہاتھوں سے سانپ مار دیا

ایک انڈونیشین شخص  نے مصروف ریل میں  خالی ہاتھوں سے سانپ کو ماردیا اور انٹرنیٹ ہیرو بن گیا۔بوگور سے جکارتا جانے والی ریل میں جب سامان کے ریک میں ایک سانپ نظر آیا تو اس ریل کو روک دیا گیا۔
سمارٹ فون سے بنائی ہوئی  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اس سانپ کو دم سے پکڑ سے زور سے کھینچ کر زمین پر دے مارا، جس سے سانپ فوراً ہی مرگیا۔

اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سانپ کو دم سے پکڑ کر کھینچ رہا ہے جبکہ اس کے پیچھے ہی ریلوے سیکورٹی  گارڈ ہاتھ میں بڑے سے ڈنڈے کو پکڑے کھڑا ہے۔مرنے والے سانپ کی لمبائی ایک میٹر تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ زہریلا تھا یا نہیں، نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ اس نے کسی مسافر کو کاٹا تھایانہیں۔ٹرین آپریٹر نےا س واقعے پر معافی مانگتے ہوئے  بتایا کہ یہ سانپ متوقع طور پر کسی مسافر کے سامان سے نکلا ہے۔
انڈونیشیا کے دیہاتی علاقوں میں مویشی یا پالتو جانور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے نظر آ جاتے ہیں لیکن شہری علاقوں میں ان کا ٹرانسپورٹ لائن پر آنا منع ہے۔