پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی،ناقص انتظامات پر معروف سوئٹس اینڈ بیکرز، مچھلی پوائنٹ سربمہر

قوانین کی خلاف ورزی پر ہسپتال ، یونیورسٹی کیفے سمیت 16فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ کے جرمانے

ہفتہ 25 نومبر 2017 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لاہور کے معروف فوڈ پوائنٹس اور ہسپتال کی کینٹین اور یونیورسٹی کیفے ٹیریاز کا معائنہ کیا اور معروف سویٹس اینڈ بیکرز اور مچھلی فرو ش کوصفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر سیل جبکہ شیخ زید ہسپتال کینٹین سمیت5مزید ہسپتال کینٹینز کو مجموعی طور پر 86ہزار اور 11فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر مجموعی طور 78,500کے جرمانے عائد کئے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے ویجیلنس سیل کی اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے کریم مارکیٹ میں معروف فوڈ بیکرز اینڈ سویٹس، عالمگیر روڈ پر واقع معروف مچھلی فروش کوصفائی کے ناقص انتظامات گندے برتن دھونے والا ایریا، نو فوڈ لائسنس،کیڑے مکوڑوںکی موجودگی ، میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنیاد پر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں کر یم بلاک میں واقع ماسٹر چیف ٹونائٹ کو 20,000،حاجی بابا ٹکا کو 20,000،بگ بائٹ بار بی کیو کو 20,000، سافٹ آئس کو 2500،پونچھ روڈ پر واقع مالمو فوڈز کو2,000،گورنمنٹ بیکرز اینڈ سویٹس کو 5,000، یونیورسٹی ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کی کینٹین کو5,000،کینٹین کو ٹ خواجہ سعید ہسپتال 20,000/-،بسم اللہ جوس کارنر کو 1000،پھلوان ہو ٹل کو 2000،گھرکی ہسپتال جو س کارنر10,000،گلاب دیوی ہسپتال 15,000،گلاب دیوی ہسپتال کو 25,000،گھرکی ہسپتال کو 11,000،شیخ زید ہسپتال کینٹین کو 5000،جاوید ہو ٹل کو 1000، دی گرِل سپاٹ ،فیصل ٹائو ن میں 3000،کو ئٹہ ٹی سٹال کو 2000روپے کے جر مانے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :