سعودی عرب نے 2018ء میں غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 25 نومبر 2017 02:00

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2017ء) سعودی عرب نی2018ء میں غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کے سربراہ سلطان بن سلمان نے کہا کہ غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنے کا مقصد تیل پر معیشت کا انحصار کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 2030ء تک غیر ملکی ویزوں کی تعداد ایک کروڑ80 لاکھ سالانہ سے بڑھا کر 3 کروڑ سالانہ تک پہنچانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2020ء تک سیاحت کے شعبے میں47 ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :