Live Updates

عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے بہت سے سوالات پیدا ہورہے ہیں،

جن جگہوں سے دہرے معیار والے فیصلے آتے ہین ان پر انگلی اٹھتی ہے ،مریم اورنگزیب ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہوسکتے، ایک منتخب وزیراعظم کو اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ،ْ آئین اوراداروں کو گالی دینے والی شخص کیلئے تمام چیزیں ہلال ہیں، ثابت ہوگیا جہانگیرترین خود چور اور ڈاکو ہیں، آج وہ اے ٹی ایم بند ہوگئی جس سے دھرنے دیئے جاتے تھے ، آج شاہ کو بچانے کیلئے ایک چور اور وفادار ڈاکو کی بلی چڑھی ہے ،ْوزیر مملکت اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو عدالتی فیصلہ عین اسکرپٹ کے مطابق ہے جس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو بچانا مقصود تھا ،ْدانیال عزیز الیکشن کمیشن پر پانچ سال کی قدغن لگائی، انہیں کھلا کیوں نہیں چھوڑ اگیا ،ْ وفاقی وزیر کی میڈیا سے با ت چیت

جمعہ 15 دسمبر 2017 17:55

عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے بہت سے سوالات پیدا ہورہے ہیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے بہت سے سوالات پیدا ہورہے ہیں،جن جگہوں سے دہرے معیار والے فیصلے آتے ہین ان پر انگلی اٹھتی ہے ،ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہوسکتے، فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی ہے ،ایک منتخب وزیراعظم کو اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیاجبکہ پاکستان کے آئین اوراداروں کو گالی دینے والی شخص کیلئے تمام چیزیں ہلال ہیں، ثابت ہوگیا جہانگیرترین خود چور اور ڈاکو ہیں، آج وہ اے ٹی ایم بند ہوگئی جس سے دھرنے دیئے جاتے تھے ، آج شاہ کو بچانے کیلئے ایک چور اور وفادار ڈاکو کی بلی چڑھی ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے بہت سے سوالات پیدا ہورہے ہیں،آج کے فیصلے کے دور رس نتائج مرتب ہونگے، انہوں نے کہا کہ فیصلے پر حیرانی نہیں ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہوسکتے، ایک منتخب وزیراعظم کو اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیاجبکہ پاکستان کے آئین اوراداروں کو گالی دینے والی شخص کیلئے تمام چیزیں ہلال ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان یہودیوں اور ہندوں کی فنڈنگ سے پارٹی چلارہے ہیں ،ہندوں اور یہودیوں کے پیسوں سے ملک میں دھرنے دیئے جاتے رہے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چاہتے ہیں یہودیوں اور ہندوں کی فنڈنگ کے حوالے سے بھی تحقیقات ہوں، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب شور وہ مچاتے ہیں جو خودچور ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ جہانگیرترین خود چور اور ڈاکو ہیں، انہوں نے کہا کہ آج سے وہ اے ٹی ایم بھی بندہوگیا جس سے دھرنے دیئے جاتے تھے، انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پوری تحریک انصاف فارغ ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ابھی اختتام پذیر نہیں ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاناما فیصلہ میں جو معیار رکھا گیا تھا اس فیصلے نے اس کی نفی کی ہے، انہوں نے کہا کہ میں آج پوری پی ٹی آئی کے اصل کارکنان کو مبارکباد دیتی ہون کیونکہ ایک چور پر شاہ کی مہربانی ہو رہی تھی اور وہ اے ٹی ایم مشین بند ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات مسلم لیگ (ن) کا آئینی حق ہے ، انہوں نے کہا کہ جن جگہوں سے دہرے معیار والے فیصلے آتے ہین ان پر انگلی اٹھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ آج شاہ کو بچانے کیلئے ایک چور اور وفادار ڈاکو کی بلی چڑھی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں کو ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے، نواز شریف ہر پیشی پر احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں لیکن کنٹینر پر چڑھنے والے آج بھی گالی کی سیاست کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب کی اپیل مسترد ہونے کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کی ایک ڈکٹیٹر نے 9 سال تک سکروٹنی کی لیکن کچھ بھی نہیں مل سکا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عدالتی فیصلہ عین اسکرپٹ کے مطابق ہے جس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو بچانا مقصود تھا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ فیصلے پر اگر مختصر گفتگو کریں تو لائحہ عمل یہ نظر آتا ہے کہ جہانگیر ترین کو قربان کرکے ،ْانصاف کا دکھاوا پیش کرکے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بچانا مقصود تھا ،ْیہ عین اسکرپٹ کے مطابق ہے، اس کے شواہد عمران خان کے دفاع میں یا دستاویزات میں ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے اس کو پانچ سال تک محدود کردیا گیا ،ْیہ پانچ سال کی کیا منطق ہے ،ْجو بات نظر آرہی ہے یہ کہ الیکشن کمیشن پر پانچ سال کی قدغن لگائی، انہیں کھلا کیوں نہیں چھوڑ اگیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں کہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہورہی ہے ،ْسپریم کورٹ بھی یہ بات کہہ رہی ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ برطانوی راج کے باقیات تمام ادارے اس ملک کے بچوں کے مستقبل کو روشن دیکھنا پسند نہیں کرتے، یہ برطانوی راج کی طرح آئین سے بالاتر ہوکر اختیار برقرار رکھنا چاہتے ہیں ،ْہم اس ملک میں جمہوریت کو پنپتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ جو فیصلہ آیا ہے اس کے اوپر اپنی رائے تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد دوں گا تاکہ چیزیں عدالت نے کس طرح لیں اور کس طرح فیصلہ کیا وہ ضرور آپ کے سامنے رکھوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات