اوکاڑہ، چوری کی دو مختلف واردارتوں میں چور ہزاروں روپے مالیت کے درخت اور کھاد چرا کر لے گئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:15

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) چوری کی دو مختلف واردارتوں میں چور ہزاروں روپے مالیت کے درخت اور کھاد چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 53ٹو ایل کے رہائشی ذولفقار علی کے رقبہ سے ناصر علی ، اشرف اور حشمت علی 80ہزار روپے مالیت کے درخت چرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 31ڈی کے رہائشی احمد یار کے رقبہ سے محمد اشرف ، احمد حسن اور محمد عباس 45ہزار روپے مالیت کا کھاد چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :