حکمران عوام کے خادم نہیں، اقتدارکے بھوکے لوگ سیاست کے نام پر عوام کی بجائے اپنی غربت مٹارہے ہیں ،
پشتون قوم پرست جماعت کے سربراہ پنجاب کے ایک ایسے کرپٹ سیا ستدان کیساتھ کھڑے ہو کر ملکی آئین کی تحفظ کی بات کررہے ہیں جس کو عدالت عظمیٰ نے چور ثابت کرکے نااہل قراردیدیاہے،صوبائی صدر تحریک انصاف سرداریارمحمدرند
جمعہ 15 دسمبر 2017 21:47
(جاری ہے)
اجتماع سے مرکزی سینئر نائب صدرمیرمحمداسماعیل لہڑی ،مرکزی نائب صدرنوابزادہ شریف جوگیزئی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری خادم حسین وردگ ،صوبائی نائب صدرملک منیر احمدکاکڑ،سابق صوبائی صدرقاسم سوری ،ہمایون بارکزئی ،ملک نصیب اللہ بیٹنی ،ملک فیصل کاکڑاوردیگرنے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ پاکستان کو جس مقصد کے لئے آزادکیا گیا ،آج کرپٹ اورنااہل حکمرانوں نے انھیں ایشیئن ٹائیگرکے بجائے آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کا مقروض بناکررکھ دیا ہے ،تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی اور انقلاب لے آئے گی ،پی ٹی آئی اقتدارکا بھوکا نہیں بلکہ ملک میں22کروڑسے زائد عوام کے ساتھ سیاست کے نام پر جو کھیل کھلا جارہی ہے ،ان کرداروں کو بے نقاب کرکے قوم کی لوٹی ہوئی کھربو ں روپے کو واپس لاکر قومی خزانے میں جمع کرے گی ،انھوں نے کہا کہ عوام اب کرپٹ اورنااہل حکمرانوں کو پہچان چکے ہیں ،کہ ملک میں حقیقی تبدیلی پی ٹی آئی اورقائد عمران خان ہی کی مرہون منت ہے ،انھوں نے کہا کہ سابق کرپٹ اورنااہل وزیراعظم میاں نوازشریف اوران کے خاندان نے اقتدارکو کرپشن اورلوٹ مارکا ذریعہ بناکررکھا تھا ،آج قوم نے دیکھ لیا کہ صادق اورامین کے لبادہ میں چھپاہو ا شخص علی بابا چالیس چورکا سرغنہ نکلا ہے ،انھوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے وسائل کو کبھی مذہب پرستی کے لبا دے میں توکبھی قوم پرستی کے خوشمناء کے ذریعے لوٹ کھسوٹ لی ہے ،گزشتہ دس سالوں سے بلوچستان کو جتنا فنڈزملا ہے اگریہ نام نہاد قوم کے ہمدردغریب عوام پر خرچ کرتے تو آج بلوچستان کے تعلیمی ادارے اورہسپتال خیبر پشتونخوااورپنجاب کے برابر ہوتے ،اج یہاں کے عوام تالابوں اورجوہڑوں کے گنداپانی پینے اوریہاں غربت کی لکیر سے نیچے لوگ زندگی بسرکرنے پر مجبورنہ ہوتے ،دراصل پنجاب کے خلاف نعرے بازی سیا سی ہے حقیقی نہیں،انھوں نے کہا کہ پشتون بلوچ صدیوں سے خونی رشتوں میں منسلک دوبرادرقوا م ہے ،ہمارے ناعاقبت اندیش قوم پرست پشتون بلوچ کے نام پر سیا ست کرکے انھیں آپس میں لڑاکر نفرتوں کے بیج بورہی ہے ،کیونکہ ان لوگوں کی سیا ست کا دارلمدارنفرت پر ہے اوراسی کے نام پر اقتدارکے مزے لوٹ رہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ پشتون حکمران جماعت کے سربراہ پنجاب کے ایک ایسے کرپٹ سیا ستدان کے ساتھ کھڑے ہو کر ملکی آئین کی تحفظ کی بات کررہے ہیں جس کو عدالت عظمیٰ نے چوراورڈاکوثابت کرکے نااہل کردیا ہے ،اوران سے صادق اورامین کا لقب واپس لے کر قوم کے سامنے ان کی اوران کے خاندان کی کرپشن کو بے نقاب کردیا ہے ،انھوں نے کہا کہ سابق نااہل وزیر اعظم کو ساڑھے چارسال تک بلوچستان آنے کا وقت نہیں ملا اورجب ملا توخان شہید عبدالصمدخان اچکزئی کی برسی کے موقع پر لنگرکی تقسیم پربھکاری بن کر ،انھوں نے کہا کہ محمودخان اچکزئی میرے بزرگ اور قابل احترام ہے لیکن صدافسوس کہ و ہ ایک ایسے شخص کا ہم راہی بن چکا ہے جو قوم کے اربوں روپے چوری کرکے بیرون ملک منتقل کرچکے ہیں ،انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار زون میں تقسیم کرکے ان کے صدورمنتخب ہوچکے ہیں ،لیکن چند عناصرپارٹی میں نفاق ڈالنے اورگروپ بندی کے لئے چارریجن کا واویلاکررہے ہیں ،ہم انھیں بتادینا چاہتے ہے کہ کام کروگے عزت ملے گی لیکن وہ بضدہے کہ پہلے عزت بعد میں کام کرینگے ،انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا آئندہ وزیراعلیٰ بلوچستان پی ٹی آئی کا ہوگا جو خیبرپشتونخواکی طرح بلوچستان میں بھی تبدیلی لے کر آئے گی،انھوں نے کہا کہ میں بحثیت بلوچ سردارپشتونوں سے کچھ مانگتا ہوں کہ وہ 2018ء کے انتخابات میں پہلے سے آزمودہ مذہب پرست اورقوم پرست کو مستردکرکے پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیا ب کرے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.