حدیبیہ کیس میں چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری

اپیل دائر کرنے والے وہی لوگ تھے جنہوں نے شہادتین چھپا کر کیس کو کمزور کیا تھا ہمارا نظام کرپشن پر مبنی ہے نیب نے شریف بردارن کے کہنے پر کمزور کیس بنایا، سربراہ عوامی تحریک سپریم کورٹ میرٹ پر فیصلے کررہی ہے شریف برادران دستاویزات چرانے اور ٹمپرنگ کرنے کے ماہر ہیں ماڈل ٹائون کیس کا مستقبل حدیبیہ کیس جیسا نہیں ہوگا، انٹرویو

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:34

حدیبیہ کیس میں چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ حدیبیہ کیس میں چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں اپیل دائر کرنے والے وہی لوگ تھے جنہوں نے شہادتین چھپا کر کیس کو کمزور کیا تھا ہمارا نظام کرپشن پر مبنی ہے نیب نے شریف بردارن کے کہنے پر کمزور کیس بنایا۔ سپریم کورٹ میرٹ پر فیصلے کررہی ہے شریف برادران دستاویزات چرانے اور ٹمپرنگ کرنے کے ماہر ہیں ماڈل ٹائون کیس کا مستقبل حدیبیہ کیس جیسا نہیں ہوگا۔

جمعہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کررہی ہے ۔ نواز شریف کے سپریم کورٹ پر الزامات بے بنیاد تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے حدیبیہ پیپر مل کیس کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ نے میرٹ پر دیا۔ حدیبیہ پیپر کیس دائر کرنے والے نیب کے افسران وہی ہیں جنہوں نے 2014 ء میں حدیبیہ پیپر مل کیس کو کمزور کیا اور تمام اور تمام شہادتیں ختم کرکے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا جس کی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے کیس کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ میں جو دستاویزات فراہم کی جاتی ہیں اس پر ہی فیصلہ ہوتا ہے۔ نیب نے شریف برادران کے کہنے پر کمزور کیس بنایا۔ شریف خاندان کے دور اقتدار مین واضع کردہ نظام ، قائم کردہ اداروں میں بھرتی کیے ملازمین اور افسران کی موجودگی میں کبھی کوئی کیس میرٹ پر نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی فیصلہ انصاف پر ہو سکتا ہے۔ ایسے کرپٹ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔

یہاں پر چور اور چوکی دار ملے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ دستاویزات کو غائب کرنے اور ٹیمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔ ملک میں امن و انصاف قائم کرنے والوں کو کرپشن اور گند کے خاتمے کیلے سب سے پہلے نواز شریف اور شہباز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹائون کیس کا مستقبل حدیبیہ جیسا ہوگا۔ حدیبیہ کیس میں مدعی نیب تھی جبکہ ماڈل تائون میں مدعی ہم خود ہیں نیب میں کرپشن کرنے والے لوگ تھے ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

ہم قانون اور سیاسی راستہ اختایر کریں گے۔ قانونی راستے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سیاسی طور پر دبائو ڈالیں گے اگر پھر بھی رکاوٹ ڈالی گئی تو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے احتجاج ہمارا حق ہے ۔ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے چھوڑیں گے۔