Live Updates

ملکی دو لت لو ٹنے والے گھبراہت کا شکا رہیں،نواز اور زداری سیا ست انجام کو پہنچنے والی ہے ‘شاہد صدیق

وزیروں کی جانب سے عمران خان کے حق میںفیصلہ پر تنقید چور مچائے شور کے مترادف ہے‘ رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 16 دسمبر 2017 14:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملکی دو لت لو ٹنے والے گھبراہت کا شکا رہیں ،نواز اور زداری سیاست انجام کو پہنچنے والی ہے ،حکمران جماعت کے وزیروں کی جانب سے عمران خان کے حق میںفیصلہ پر تنقید چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہو ں چیئرمین سیکر ٹر یٹ میں گلگت بلتستان سے پار ٹی و فد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں لوٹ مار اور کمیشن مافیانے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔پاکستان کے نوجوان حالات سے مایوس ہوکر بیرون ملک کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

عوام الناس کوریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔

پاناما،دبئی اور پیراڈائزلیکس میں پاکستان کی دولت لوٹ کر اپنے غیر ملکی اکائنٹس بھرنے والے اب بے نقاب ہوچکے ہیں انہو ں نے کہا کہ کرپٹ عناصر نے کرپشن کی انتہاکردی ہے۔لوگوں کو اپنے جائز کام کروانے کے لیے بھی رشوت کاسہارالیناپڑتاہے۔ملک میں محب وطن اور دیانتدارقیادت کا فقدان ہے۔ایماندار افراد کو برسراقتدار لاکر ہی ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات