Live Updates

عمران خان کی اہلیت کا فیصلہ آنے کے بعد (ن) ،پی پی کے خواب چکنا چور ہوگئے ‘ جمشید چیمہ

میدان خالی نہیں چھوڑیں گے بلکہ انکی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیت کا فیصلہ آنے کے بعد (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں ،عمران خان کی قیادت میں دونوں جماعتوں کی اقتدار کی باریاں لینے کی پارٹنر شپ کو توڑیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے جبکہ حکمران اپنے ذاتی مفادات کیلئے اداروں پر تنقید کرکے انہیں کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

جہانگیر خان ترین کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جس بنیاد پر ان کے خلاف فیصلہ آیا ہے اس پر اپنی وضاحت فاضل عدالت کے سامنے رکھیں گے اور امید ہے کہ ہماری بات کو سنا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں اور عمران خان کی اہلیت کا فیصلہ آنے کے بعد دونوں کی صفوںمیں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔ اس فیصلے سے دونوں جماعتیں کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں ۔

آئندہ عام انتخابات میں ان کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور انہیں عوام کی طاقت سے شکست سے دوچار کریں گے۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزادہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پس پردہ ایک ہیں اور نورا کشتی لڑ رہی ہیں جس سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات