Live Updates

سپریم کورٹ نے عمران خان پر صاد ق و امین ہو نے کی مہر ثبت کر کے مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے سہانے خواب چکنا چور کر دیئے‘مستقبل قریب میں پاکستان ہو نے والے الیکشن میں بھی عمران خان عوامی عدالت میں سرخرو ہو نگے

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیا ت چوہدری محمد اخلاق کی بات چیت

ہفتہ 16 دسمبر 2017 16:01

سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیا ت چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر صاد ق و امین ہو نے کی مہر ثبت کر کے مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے سہانے خواب چکنا چور کردیئے ہیں مستقبل قریب میں پاکستان ہو نے والے الیکشن میں بھی عمران خان عوامی عدالت میں سرخرو ہو نگے‘ نواز زرداری گٹھ جوڑ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ویژن کے مطابق پاکستا ن و آزاد کشمیر کو کرپشن فری اسٹیٹ بنا ئیں گے پوری پاکستانی و کشمیری قوم کو عمران خا ن کی جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ملک پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر پاکستانی قوم پر احسان عظیم کیا ہے پاکستان میں احتسابی عمل مزید تیز ہو نا چاہیے کرپٹ لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزاد ی جائے ملک پاکستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کیلئے پاکستان میں موجود منفی ہتھکنڈوں میں ملوث حکمرانوں کو اڈیالہ جیل میں ڈالا جا ئے کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے پاکستان میں حقیقی تبدیلی عمران خان کے اقتدار میں آنے سے آئے گی 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف کو اقتدار سے دنیا کی کو ئی طاقت نہیں رو ک سکتی بہت جلد پاکستان سے کرپٹ حکمرانوں کا خا تمہ ہو نے والا ہے لیگی وزراء گھر جا نے کی تیاری شروع کریں کسی بھی وقت حکومت کا بوریا بستر گو ل ہوسکتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات