Live Updates

تحریک انصاف عوام دوست ،انصاف و احتساب پر مبنی پالیسی کی بدولت ملک گیر مقبول جماعت بن چکی ہے ، شاہ فرمان

تحریک انصاف نے عوام میں شعور پیدا کیا ،ووٹ کے درست استعمال کا حق دلایا ، قوم کے سامنے لٹیرے ، چور سیاستدان بے نقاب ہو چکے ہیں،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام دوست اور انصاف و احتساب پر مبنی پالیسی کی بدولت ملک گیر مقبول جماعت بن چکی ہے ،موجودہ صوبائی حکومت نے پارٹی قیادت کے ویژن کے مطابق صوبہ میں ایک شفاف نظام تشکیل دے دیا ہے اور یہاں کے عوام کو ان کے حقوق بغیر کسی سیاسی مفادات کے دئیے ہیں ،یہ بات انہو ںنے ہفتہ کے روز اپنے حلقہ نیابت پی کی10-کے علاقہ میر ا سوریزئی میں مختلف سڑکوں کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر عمائدین علاقہ سے خطاب کے دوران کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب بھی موجود تھے ، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بعض نام نہاد سیاسی لیڈر پی کی10-کے عوام کو سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے رہے لیکن مذکورہ علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے ، حالیہ این اے فور کے ضمنی انتخابات کے دوران نام نہاد سیاسی قائدین نے یہاں ڈیرے جما لئے تھے لیکن واضح شکست کے بعد اب اس علاقہ میں آنا ان کو ناگوار گزرتا ہے ، یہی تحریک انصاف اور باقی سیاسی جماعتوں کے درمیان واضح فرق ہے ، تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ باقی سیاسی جماعتوں عوام کے ووٹ کی قیمت لگاکر سیاسی اور ذاتی مفادات کے حصول کو ترجیح دیتے ہیں ، شاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام میں شعور پیدا کیا اور انہیں ووٹ کے درست استعمال کا حق یاد دلایا ہے ، یہی وہ تبدیلی ہے کہ جو عوام کے ذہنوں اور دلوں میں آتی ہے ، قوم کے سامنے لٹیرے ، چور سیاستدان بے نقاب ہو چکے ہیں اور اس وقت ایک ایماندار اور مخلص قیادت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی اور عوام کے حقوق کا ضامن ہے ، انہو ںنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں اور موجودہ صوبائی حکومت میں واضح فرق اختیارات کا درست استعمال ہے ، موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے اختیارات عوام کو منتقل کئے ہیں ، گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران تمام فیصلے عوامی خواہشات اور ان کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں ، آج صوبہ میں ایک شفاف نظام قائم ہے اور اسی وجہ سے تمام ادارے اپنی خدمات بروقت عوام کو فراہم کر رہے ہیں ، صوبہ بھر میں ترقیاتی اقدامات بلاامتیاز اٹھائے گئے ہیں ، کسی بھی علاقہ کو سیاسی مفادات کی خاطر محروم نہیں رکھا گیا ، صوبائی وزیر اطلاعات نے عوامی مطالبہ پر میرا سوریزئی میںقائم ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور علاج معالجہ کی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر ہونے کے لئے مقامی سطح پر ہسپتال تعمیر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات