Live Updates

عمران خان کے قافلے پر حملہ، تحریک انصاف کا دعویٰ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 دسمبر 2017 22:33

عمران خان کے قافلے پر حملہ، تحریک انصاف کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر ۔2017ء) تحریک انصاف نے عمران خان کے قافلے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ سے لاہور آتے ہوئے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان اوکاڑہ میں جلسہ کے بعد اوکاڑہ آ رہے تھے کہ لاہور کے قریب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی قافلے پر فائرنگ کروائی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی لینڈ کروزر نمبر اے ایف ایف 148پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے گارڈز گاڑی نمبر ایم این سی 1111سوار تھے۔ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعے فائرنگ کروائی۔ عمران خان کے قافلے میں موجود تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی لیکن بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات