Live Updates

آر پی اوشیخوپورہ کی عمران خان کے قافلے پرفائرنگ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت

پی ٹی آئی نےعلی موسیٰ گیلانی پرفائرنگ کا الزام لگایا ہے،مکمل تحقیقات کے بعد جو بھی گناہ گارثابت ہوا قانون کےمطابق کاروائی ہوگی۔آر پی او پولیس شیخوپورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 23:24

آر پی اوشیخوپورہ کی عمران خان کے قافلے پرفائرنگ کی مکمل تحقیقات کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2017ء ) : ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ نے عمران خان کے قافلے پر مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی،مکمل تحقیقات کے بعد جو بھی گناہ گارثابت ہوا قانون کےمطابق کاروائی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرپی او پولیس شیخوپورہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے پرفائرنگ کےالزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔پی ٹی آئی نے علی موسیٰ گیلانی پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل تحقیقات کےبعد جوبھی گناہ گارثابت ہوا قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ دریں اثناں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےصاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نےعمران خان کے قافلے پرگارڈز کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ پتوکی کے قریب 5 تیزرفتارگاڑیوں نےمیری گاڑی کو اوورٹیک کیا۔

(جاری ہے)

جس پرواقعےکی اطلاع 15کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہاتھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی کوٹکرمارنے والوں نےمیرے گارڈزکے سا​تھ تلخ کلامی بھی کی۔ آخری گاڑی نےمیری گاڑی کوٹکرماری،جس سےگاڑی کونقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی،فائرنگ کا الزام بےبنیاد ہے۔ دوسری جانب واضح رہے تحریک انصاف نےدعویٰ کیا ہےکہ اوکاڑہ سے لاہور آتے ہوئے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور کے قریب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی قافلے پر فائرنگ کروائی۔ پی ٹی آئی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی لینڈ کروزر نمبر اے ایف ایف 148پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے گارڈز گاڑی نمبر ایم این سی 1111سوار تھے۔ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعے فائرنگ کروائی۔ عمران خان کے قافلے میں موجود تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی لیکن بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :