لودھراں میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 19:16

لودھراں میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصلہ حلقے میں سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد حلقہ این اے 154کی قومی اسمبلی کی نشست خالی ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اس سیٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا۔

لودھراں سے خالی ہونے والی نشست این اے 154 پر ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہوگا۔ضمنی انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے جب کہ فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ پاک فوج کو تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کردیا گیا ہے۔