کورکمانڈر پشاور کی جانب سے باجوڑ لیویز کے شہداء کیلئے اعلان کردہ 10لاکھ روپے شہداء کے لواحقین میں تقسیم

جمعہ 19 جنوری 2018 20:45

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) کورکمانڈر پشاور کی جانب سے باجوڑ لیویز کے شہداء کیلئے اعلان کردہ 10لاکھ روپے شہداء کے لواحقین میں تقسیم ۔ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامرخٹک نے رقوم شہداء کے لواحقین میں تقسیم کی ۔ا س سلسلے میں ایک تقریب سول کالونی خار میں منعقد ہوئی۔ جس میں کمانڈنٹ باجوڑ سکائوٹس کرنل رحمن قادر ، قبائلی عمائدین اور لیویز فورس شہداء کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامرخٹک اور کمانڈنٹ باجوڑ سکائوٹس کرنل رحمن قادر نے رقوم شہداء کے لواحقین میں تقسیم کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامرخٹک اور کمانڈنٹ باجوڑ سکائوٹس کرنل رحمن قادر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کاروائی میں لیویز فورس نے بہت اہم کردار ادا کیاہے اور لیویز فورس کے جوانوں نے امن کے قیام کیلئے اپنے جانوں کی نذرانے پیش کئے ہیں جس پر ہمیں فخر ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ حکومت کے طرف سے لیویز فورسز کو جدید تربیت دینے کے سلسلے میں جاری اقدامات سے لیویز فورسز کے پیشہ ورانہ صلاحتیں مزید بہتر ہونے میں مدد ملی گی۔انھوں نے کہا کہ لیویز فورس نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے تاریخ رقم کردی ہیں اور ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیگی ۔ پو لیٹکل ایجنٹ نے شہدا کے ایک ایک بچے کو گورنر ماڈل سکول میں داخلہ دینے کا اعلان کیا ۔ اور کہا کہ شہدا کے بچوں کوملک کے مختلف کیڈٹ کالجوں میں بھی داخل کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :