سابق وزیر اعظم نواز شریف کا (کل)ہری پورمیں جلسہ ،تیاریاں مکمل ،پنڈال سجا دیا گیا ،کنٹینر تیار

دو زندہ شیر وں کو بھی جلسہ گاہ پہنچادیا گیا ، کارکنوں کے بھنگڑے شروع ،ایم این اے کیپٹن صفدر اوربابر نواز کاجلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ

جمعہ 19 جنوری 2018 20:48

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا (کل)ہری پورمیں جلسہ ،تیاریاں مکمل ،پنڈال ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ہری پورمیں (کل ) ہفتہ کو جلسہ ،تیاریاں مکمل ،نوازشریف ہری پور کمیٹی گرا?نڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گیں ،پنڈال سجا دیا گیا کنٹینر تیار ہوگیا ،قائد کی آمد کی خوشی میں متوالوں کے بھنگڑے تیاریاں زورشور سے جاری ،پنڈال میں تیس ہزار کرسیاں لگا دیں گے جلسہ کے دوران ماحول کو گرمانے کے لیے دو زندہ شیر وں کو بنجروں میں بند کرکے جلسہ گاہ میں پہنچا د یئے گئے جن کو بھاری کرینوں کے ذریعے اونچائی تک لے جاکر رکھا جائے گا جلسہ منتظمین نے دعوی کیا ہے کہ جلسہ ہزارہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے ،نواز شریف مریم نواز سمیت دیگر خطاب کریں گے،جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے جا چکی ہے مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو چکے ہیں پارٹی گانوں سے ماحول کو گرم رکھا جا رہا ہے کارکن اپنے قائد کی آنے کی خوشی میں بھنگڑے ڈال رہے ہیں کارکنوں کا لہو گرما نے کے لیے ہیوی سا?نڈ سسٹم لگا دیے گے ہیں کل نواز شریف بیٹی مریم نواز دیگر پارٹی رہنما قائدین جلسہ میں شرکت اور خطاب کریں گے، ایم این اے کیپٹن صفدر اوربابر نواز خان گزشتہ دون سے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ات گے ناراض کارکنوں کو منانے کے لیے ان کے گھروں میں جا رہے ہیں تاکہ جلسہ کو کامیاب بنایا جا سکے جلسہ منتظمین نے دعوی کیا ہے کل کے جلسہ میں ایک لاکھ افراد شرکت کریں گیں جبکہ تیس ہزار کرسیاں پنڈال میں لگا دی گئیں ہیں دس ہزار کرسیاںکل تک مزید لگائیں جائیں گے جلسہ کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گے ہیں چاروں اطراف واک تھرو گیٹ کے ساتھ پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے قریبی بلند عمارتوں کو رات سے ہی بند کر دیا جائے گا جبکہ زرائع نے بتایا ہے کہ ہری پور کی دو اہم سیاسی شخصیات سابق وزیر خارجہ گوہر ایو ب ان کے بیٹے سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان پارٹی سے اختلافات کے باعث جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے این اے 19ہری پور سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اعلی قیادت سے ناراض ہیں۔