پاکستان کا بھارت کے میزائل تجربوں کو جواب دینے کا فیصلہ

پاکستان جلد بیلسٹک اور کروز میزائل تجربات کا نیا سلسلہ شروع کریگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 19:25

پاکستان کا بھارت کے میزائل تجربوں کو جواب دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) :پاکستان نے بھارت کے میزائل تجربوں کو جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان جلد بیلسٹک اور کروز میزائل تجربات کا نیا سلسلہ شروع کریگا۔تفصیلات کے مطابق ہمارے پڑوسی ملک بھارت کا جنگی جنون اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے ۔ایک طرف تو وہ اسرائیل سے میزائلوں کی ڈیل کر رہا ہے تو دوسرئ جانب آئے روز نت نئے میزائل تجربے کئیے جا رہاہے۔

اب پاکستان نے بھی بھارت کے میزائل تجربوں کو جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جلد ہی بیلسٹک اور کروز میزائل کے تجربات کا نیا سلسلہ شروع کرنے والا ہے۔ جن میزائلوں کے تجربات متوقع ہیں ان میں ٹھوس ایندھن سے چلنے والا شاہین ون اے شاہین دوم اور شاہین سوم بھی شامل ہیں۔ شاہین سوم پونے تین ہزار کلو میٹر تک روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میزائل کی وجہ سے، بحر ہند میں بھارت کے انتہائی جنوبی جزائر پر واقع فوجی اڈے بھی اب پاکستان کے نشانہ پر آ گئے ہیں۔ اس ذریعہ کے مطابق کروز میزائل بابر کے مختلف ماڈلز کے تجربات بھی کئے جائیں گے۔