اپوزیشن استعفوں کے معاملے پر تقسیم ہو گئ

شیخ رشید 28جنوری کے بعد قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 19:33

اپوزیشن استعفوں کے معاملے پر تقسیم ہو گئ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) :اپوزیشن استعفوں کے معاملے پر تقسیم ہو گئ جبکہ شیخ رشید 28جنوری کے بعد قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینگے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے لاہور میں طاہر القادری کی سرکردگی میں کئیے جانے والے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان کو بھی قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا مشورہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت تو عمران خان نے شیخ رشید کو مثبت اشارہ دے دیا تھا لیکن اب ذرائع کے مطابق اپوزیشن استعفوں کے معاملے پر تقسیم ہو گئ۔ سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دیئے جانے والے جہانگیر ترین قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی استعفیٰ دینے کی مخالفت کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جنہوں نے پچھلے ساڑھے چار سال سے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کررکھا ہے وہ اپنے ارکان کو استعفوں پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری طرف شیخ رشید احمد 28 جنوری کے بعد استعفیٰ دیں گے اور اس کی تصدیق میں کچھ وقت گزار دیں گے تاکہ اس نشست پر ضمنی الیکشن نہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :