خیبر پختونخواہ میں قائم افغان سکولوں میں پاکستان مخالف مواد پڑھائے جانے کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 19:39

خیبر پختونخواہ میں قائم افغان سکولوں میں پاکستان مخالف مواد پڑھائے ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) خیبر پختونخواہ میں قائم افغان سکولوں میں پاکستان مخالف مواد پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں قائم افغان سکولوں میں پاکستان مخالف مواد پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کتاب کے ہر صفحے پر افغاستان کا جھنڈا نمایاں ہے۔نصابی مواد میں بھارت کو دوست ملک کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کی بجائے بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔جبکہ پاکستان افغانستان بارڈر کو ڈیورنڈ لائن کے طور پر دکھایا گیا ہے۔حکومت نے اس نصاب کا نوٹس لیتے ہوئے افغان ہائی کمشنر سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔