عابد شیر علی نے شیخ رشید کے دوبارہ قومی اسمبلی میں آنے پر انہیں جوتے مارنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جنوری 2018 19:43

عابد شیر علی نے شیخ رشید کے دوبارہ قومی اسمبلی میں آنے پر انہیں جوتے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) عابد شیر علی نے شیخ رشید کے دوبارہ قومی اسمبلی میں آنے پر انہیں جوتے مارنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر عابد شیر علی نے شیخ رشید کی جانب سے اسمبلی رکنیت اسے استعفیٰ دیے جانے کے اعلان پر ردعمل دیا ہے۔ عابد شیر علی نے شیخ رشید کو دھمکی دی ہے کہ خبردار جو اب انہوں نے اسمبلی کا رخ کیا۔ عابد شیر علی نے دھمکی دی ہے کہ اگر شیخ رشید نے اب اسمبلی آنے کی کوشش تو وہ ان کا جوتوں سے استقبال کریں گے۔