پشاور،ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کا ڈویژنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ

جمعہ 19 جنوری 2018 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اے سی بابوزئی شہاب خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے زیر تعمیر جنرل بس سٹینڈمینگورہ ، سبزی منڈی، ودودیہ ہا ل کی چار دیواری ،سیدو میڈیکل کالج کی چاردیواری ، مرغزار خوڑ کے کناروں حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور لیڈیز پارک کالج کالونی کے تعمیر اتی مراحل کا معائنہ کیا۔

ڈی سی سوات نے ٹھیکیدار وں کو ہدایت کی کہ کام میں وقت اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور اردگر د کی آبادی کے لوگوں کی بنیادی سہولیات میں کم سے کم خلل ڈالا جائے۔انھوں نے ہدایت کی کہ تعمیر اتی کام میں ماحول اور علاقائی کلچر کا بھی خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :