وزیر اعلیٰ ، چیف جسٹس ،کورکمانڈر پشاور اور دیگر اعلیٰ حکام قبضہ گروپ کی جانب سے دوکانداروں کی جبری بید خلی کانوٹس لیا جا ئے،دوکانداران فردوس بازارافغا ن مارکیٹ

جمعہ 19 جنوری 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) فردوس بازار افغا ن مارکیٹ کے تاجروں اور دوکانداروں نے اپیل کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، چیف جسٹس آف پاکستان ،کورکمانڈر پشاور اور دیگر اعلیٰ حکام سے مارکیٹ سے قبضہ گروپ کی جانب سے دوکانداروں کی جبری بید خلی کانوٹس لیا جا ئے اور ملوث افراد کے خلا ف انکوائری کر کے سخت سے سخت سزاء دی جا ئے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں افغا ن مارکیٹ فردوس بازار کے چیئر مین کمیٹی ملک خان سید مہمند ،حا جی عبدالحق ،حا جی جمال شاہ،حا جی گل اور دیگر نے پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ افغان ما رکیٹ 119مرلوں پر مشتمل ہیں جس میں 300دکا نیں ہیں جسکا 50سال پرا نا لیز بھی ہمارے پاس موجو د ہیں اُنہوں نے الزام لگا یا کہ انڈین مہاجرشوکت جو کہ قبضہ ما فیا کا سرغنہ ہے جس کی پشت پنا ہی شہر کی معروف شخصیت آغا سید علی شاہ کر رہے ہیں نے جعلی کاغذات بنا کر دعو یٰ کیا ہے کہ یہ مارکیٹ میری ذاتی مالکیت ہیں جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہیںاُنہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے دکانداروں کو3فروری تک مہلت دی ہے مزکورہ مارکیٹ کے بند ہو جا نے سے 60ہزار خاندانوں کے چو لہے بند ہو جا ئینگے ان کاکہناتھاکہ اگرمارکیٹ سے دوکانداروں کی زبردستی بے دخلی کی کوشش کی گئی توسخت مذاحمت کرئینگے جس سے کسی بھی قسم کاناخوشگوارواقعہ رونماہوسکتاہے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پرعائدہوگئی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مذکورہ افرادکے خلاف فوری کارروائی جائے تاکہ ناخوشگوارواقعہ پیش نہ آسکے