کوئٹہ ، محمود خان اچکزئی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں زیرسماعت مقدمہ کو خارج کر دیا گیا

جمعہ 19 جنوری 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں زیرسماعت مقدمہ کو خارج کر دیا مقدمہ کی پیروی نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے ٹائون ممبر خیبرپختونخوا کی تحریک کے حقوق ظاہر شاہ نے ایک آئینی پٹیشن داخل کیا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے اور اس میں افغانوں کا رہنا حق ہے اس بابت ظاہر شاہ نے آئینی درخواست کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ سے محمود خان اچکزئی کے اس بیان پر کہ اس کے خلاف ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے اور اس کایہ بیان تعزیرات پاکستان کے دفاع 123-A اور 124-A کے تحت مقدمہ چلایا جائے اور رکنیت قومی اسمبلی ختم کی جائے جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسس جاری جائے اور دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا محمود خان اچکزئی کی جانب سے پیروی نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ نے کی ۔