ڈپٹی کمشنر پشاور کا ضلع میں خود کار اسلحہ کو سیمی آٹومیٹک اسلحہ میں تبدیل کرنے کیلئے مجاز آرمز ایند ایمونیشن ڈیلرز/ مینو فیکچررز کااعلان

جمعہ 19 جنوری 2018 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضلع پشاور میں آٹومیٹک اسلحہ کو سیمی آٹومیٹک اسلحہ میں تبدیل کرنے کے لئے مجاز آرمز ایند ایمونیشن ڈیلرز/ مینو فیکچررز کااعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور پرواقع مجاز آرمز اینڈ ایمونیشنز ڈیلرز میں ایم / ایس ہاشم علی خان، ایم /ایس زرین خان، ایم /ایس لعل محمد ،ایم/ ایس نیوفرنٹیرآرمزکمپنی ،ایم /ایس فرہاد اور ایم/ ایس یونائٹیڈ آرمز شامل ہیںجبکہ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاورپرواقع مجاز آرمز اینڈ ایمونیشن ڈیلرزمیں ایم /ایس مجیدگل آرمز کمپنی ،ایم /ایس نیوکلاسک آرمز کمپنی ،ایم /ایس ظفر سنز آرمری اور ایم/ ایس حمزہ آرمز کمپنی شامل ہیں۔

مجاز ڈیلرز / مینو فیکچررز کو آٹومیٹک اسلحہ سے سیمی آٹومیٹک اسلحہ میں تبدیل کرنے کا سرٹیفیکیٹ دینے اور اس تما م اسلحہ کاریکارڈ بھی رکھنے جسے متعلقہ آرمزاینڈ ایمونیشن ڈیلرز / مینوفیکچررزنے تبدیل کردیا ہوکی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کااعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :