پشاور،،جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا سید یوسف شاہ کی نقیب للهمسعود شہید کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

اگر کوئی مجرم بھی ہوتا تا تب بھی اسے صفائی کا پورا موقع دینا چاہیے، مولانا سید یوسف شاہ

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا سید یوسف شاہ ضلعی امیرجے یو آئی مولانا عبدالحسیب حقانی نے نقیب للهمسعود شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا پر پاکستانی کی ذمہ داری ہیں ماورائے عدالت قتل افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مجرم بھی ہوتا تا تب بھی اسے صفائی کا پورا موقع دینا چاہیے انھوں نے کہاکہ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کا ماضی کا کردار سے پوری قوم واقف ہے کئی بار معطل ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے رائو انوارکو ہمیشہ بحال کیا اور سندھ حکومت اور آصف زرداری کی سر پرستی میں رائو انوار نے کراچی شہر میں درجنوں نو جوانوں کو ماروائے عدالت قتل کئے مگر اسکے باوجود بھی سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی رہی انھوں نے نقیب لله شہید کے ماروائے عدالت قتل پرسپریم کورٹ کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب اسی طرح کے ماروائے عدالت قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے انھوں نے رائو انوار کو ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں فوری طور پر شامل کیا جائے اور مکمل انکوائری تک انکوں گرفتار کیا جائے

متعلقہ عنوان :