پشاور،صوبائی حکومت افغان مارکیٹ کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے میں کردار ادا کریں، حاجی حلیم سید مہمند

افغان مارکیٹ کے دکانداروں کو بے جا تنگ کرنے سے اجتناب برتا جائے، راہنماء متحدہ تاجر گرینڈ الائنس

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) متحدہ تاجر گرینڈ الائنس کے جنرل سیکرٹری حاجی حلیم سید مہمند نے کہا ہے کہ افغان مارکیٹ کے دکانداروں کو بے جا تنگ کرنے سے اجتناب برتا جائے کیونکہ ہمارا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہمیں کسی نے زبردستی بے دخل کیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے جس میں اگر ہمارا جانی نقصان بھی ہوا تو کوئی پرواہ نہیں کی جائے گی پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی حلیم سید نے کہا ہے کہ افغان مارکیٹ میں سینکڑوں لوگوں کاکاروبار وابستہ ہے کوئی بھی اس کا مالک ہو گا تو ہم ایسے کرایہ ادا کریں گے لہذا ہم کسی صورت میں بھی اپنے چولہوں کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیں گے اگر تاجر برادری کیساتھ کسی قسم کی زیادتی کی گئی تو ماڈل ٹائون جیسا سانحہ دوبارہ ظہور پزیر ہو سکتا ہے‘ انہوں نے صوبائی حکومت سے استدعا کی کہ وہ افغان مارکیٹ کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :