جج انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں-بلاول بھٹو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 21 جنوری 2018 14:41

جج انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں-بلاول بھٹو
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری۔2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ جج انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں اور ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اظہارِخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاریفارمزکمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس اس کمیشن کے رکن ہیں، قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنے ہوتے ہیں لیکن 2015 سے اب تک لاریفارمز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں بلکہ ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے، ججز سیاست دانوں والا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اپنے کام کے سوا دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :