خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے، شہباز شریف
میرے نوٹس پرہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں، عوام نے (ن)لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے، موقع ملا تو پشاور میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے،سندھ اور کے پی کو پنجاب جیسا بنا دیں گے، عوام کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانا نیب کے بس کی بات نہیں، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
اتوار 21 جنوری 2018 18:00
(جاری ہے)
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان دن رات دروغ گوئی کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ پربہتان لگایا تو ان کو نوٹس بھجوایا لیکن آج تک جواب نہیں آیا بلکہ میرے نوٹس پر وہ ہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیے تو کیا انہیں حکمرانی کا حق ہی اور عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کا الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مال روڈ پر پاکستان بھر سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے اور بڑا ناٹک رچایا گیا لیکن لاہور والوں نے اس ناٹک میں شرکت نہ کرکے انہیں زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بجلی پیدا کرنے کی بات کی مگر کچھ نہیں کیا، یہاں تک کہ خان صاحب نے ایک کلو واٹ بھی بجلی مہیا نہیں کی اور خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو ہم نے دن رات محنت کی لیکن خان صاحب کہتے ہیں یہ ڈینگی برادران ہیں جب کہ پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو احتجاج نہیں کرتے بلکہ دوائیاں اور موبائل ٹیمیں بھیجتے ہیں تاہم خان صاحب پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں میٹرومنصوبے کے لیے نوازشریف نے فنڈز فراہم کیے اور انتخابات میں عوام نے (ن)لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ عمران خان لاہور کی میٹروپرتنقید کرتیرہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے 4 سال بعد میٹرو منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضہ لیا ہے تاہم ہمیں موقع ملا تو پشاور کا میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو پورے ملک میں انقلاب لائیں گے اور نواز شریف نے مجھے ذمے دار بنایا تو پورے ملک میں منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کی لوٹ مار کی باتیں سندھ سے لے کرگلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے اور آصف زرداری آپ کے پیسے سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔انہوں ہے کہ زرداری نے عوام کی دولت لوٹی ہے اور زرداری کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے میں بھی ہو تو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور کے پی نیانتخابات میں ہمیں منتخب کیا تودونوں صوبوں کو پنجاب جیسا بنا دیں گے اور دونوں صوبوں کو فنڈزدیں گے لیکن کسی کوکرپشن کرنے نہیں دیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ میں کبھی بھی اتنی شفافیت اور تیزی سے بجلی کے منصوبے مکمل نہیں ہوئے لیکن ہم نے تیزی سے بجلی کے منصوبے لگائے اور میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو آپ سے معافی مانگ کر گھر چلا جا ئو ں گا۔انہوں نے پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کائرہ صاحب بجلی آگئی اندھیرے ختم ہوگئے لیکن اب نام کون بدلے گا۔نیب کے نوٹس پر ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ روڈ پر اسکول اور دیگر عمارتیں بھی ہیں تو کیا یہ روڈ بنانا گناہ ہی ، عوام کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانا نیب کے بس کی بات نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.