نقیب اللہ قتل کیس: راﺅ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 21 جنوری 2018 18:07

نقیب اللہ قتل کیس: راﺅ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری۔2018ء) اعلیٰ سطح اجلاس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو ان کی پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبائلی نوجوان نقیب اللہ کی پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راﺅانوار کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ راﺅ انوار کے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے علاوہ اسپیشل برانچ کے افسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تحقیقاتی کمیٹی اور محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنااللہ عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو ان کی پوری پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں تحقیقاتی کمیٹی سمیت اعلیٰ حکام کے اجلاس میں ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کی بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ثناءاللہ عباسی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں انتہائی اہم اور سخت فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں اسپیشل برانچ، تحقیقاتی ٹیم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔دوسری جانب نقیب اللہ کے اہل خانہ کو لینے کے لیے پولیس ٹیم ٹانک سے جنوبی وزیرستان روانہ ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم کی ٹانک میں پولیٹیکل ایجنٹ محمد اشفاق سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نقیب کے اہل خانہ کو لیویز فورس مکین سے خرکی چیک پوسٹ تک لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :