بلاول بھٹو نےملک بھرمیں پولیس مقابلوں پرپابندی لگانے کا مطلبہ کردیا

کسی کومارکردہشتگردی کوختم نہیں کرسکتے،سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکو بھی شفاف تحقیقات کاحق حاصل ہے،سیاسی جماعتیں منفی اورگالی گلوچ کی سیاست کررہی ہیں۔تقریب سےخطاب اورپریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جنوری 2018 19:08

بلاول بھٹو نےملک بھرمیں پولیس مقابلوں پرپابندی لگانے کا مطلبہ کردیا
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری 2018ء) :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھرمیں پولیس مقابلوں کی مذمت کرتے ہوئے پابندی لگانے کامطلبہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس مقابلوں میں کسی کومارکردہشتگردی کوختم نہیں کرسکتے،سیاسی جماعتیں منفی اور گالی گلوچ کی سیاست کررہی ہیں۔انہوں نے آج  کراچی میں پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پولیس مقابلوں پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

تاہم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بھی شفات تحقیقات کا حق حاصل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیا کو ہم پر تنقید کا حق ہے۔ عوام کی سیاست صرف پیپلزپارٹی کررہی ہے دو جماعتیں جی ٹی روڈ کی سیاست کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

میں نے پورے ملک کے شہروں کا دورہ کیا ہے ۔عوام سے کہتا ہوں کہ شہید بی بی کے بیٹے کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں ڈیلیور کیا ہے۔

امراض قلب کے وارڈ بنائے ہیں۔ صحت پر کام کیا ہے۔ غربت کے خاتمے پر کام کررہے ہیں۔ غربت کے خاتمے کے پروگرام کے زریعے ہم نے چھ لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی کے لئے گھر گھر مہم چلائینگے۔ عوام ہماری ویب سائیٹ پر بھی ممبر بن سکیں گے۔ ہیلپ لائن بھی ہوگی۔ 63فیصد نوجوانوں کو ساتھ لانا ہے۔ ہمارے پاس ہتھیار نہیں ہے ۔

ہم نے مثبت سیاست کرنی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں وفاق نے این ایف سی ایوارڈ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ راو انوار کو صفائی کا حق ہے اپوزیشن کے لاہور جلسے کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور جلسے میں پیپلزپارٹی کے کارکنان زیادہ تھے اس بات کا اظہار طاہر القادری نے بھی کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ زرداری صاحب کے جانے کے بعد لوگ جلسے سے اٹھ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :