اسرائیل یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے -صدرٹرمپ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 10:15

اسرائیل یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے -صدرٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے کیونکہ اس سے امن عمل پیچدگی کا شکار ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی جریدے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے امن مذاکرات کے لیے فی الحال راضی ہیں۔امریکی صدر نے گذشتہ برس دسمبر میں امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کر کے فلسطینیوں کو ناراض کر دیا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت فلسطین امن عمل شروع نہیں کرنا چاہتے‘اسرائیل کے حوالے سے بھی میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ انہیں بھی اس میں کوئی دلچسپی ہے اس لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔یہودی بستیوں کے امن منصوبے کا حصہ ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ان بستیوں سے متعلق بات کریں گے۔

(جاری ہے)

ان بستوں نے چیزوں کو ہمیشہ پیچدہ بنایا اور میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو ان بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے محتاط ہونا چاہیے۔

`مشرقی یروشلم اور مغربی پٹی میں 1967 کے بعد سے تعمیر کی جانے والے یہودی بستوں میں چھ لاکھ سے زائد یہودی آباد ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت یہ آبادکاری غیر قانونی ہے تاہم اسرائیل اس بات کی مخالفت کرتا ہے۔یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یروشلم کا دارالحکومت ہونا بہت سے لوگوں کے لیے ایک اہم چیز تھی‘ میں نے ایک اہم وعدہ کیا تھا جو میں نے پورا کیا۔اسرائیل کا دعوی ہے کہ یہ پورا شہر اس کا دارالحکومت ہے جبکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم ان کا علاقہ ہے جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد قبضہ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :