عاصمہ جہانگیر کا انتقال:سندھ میں سوگ ‘بلوچستان کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 10:34

عاصمہ جہانگیر کا انتقال:سندھ میں سوگ ‘بلوچستان کے وکلا عدالتوں میں ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے آج ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا۔ترجمان بلاول ہاﺅس کے مطابق آج پارٹی کی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عاصمہ جہانگیر کے انتقال پربلوچستان کے وکلا سوگ میں آج صوبے بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری عطاءاللہ کے مطابق سینئر قانون عاصمہ جہانگیر کے انتقال پربلوچستان کے تمام وکلاءتنظیموں نے اظہارافسوس کیا ہے۔پاکستان بار کونسل کی اپیل پر صوبہ بھر میں وکلاءنے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ وکلاءآج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔وکلاءراہنماﺅں کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، خصوصاً آمریت کے خاتمے،حقیقی جمہوریت ،آئین ،قانون کی بالا دستی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کے لئے انہوں نے طویل جنگ لڑی۔

متعلقہ عنوان :