سپریم کورٹ کے حکم پر نواز شریف کے گھر سمیت 26 اہم مقامات سے سیکورٹی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 11:02

سپریم کورٹ کے حکم پر نواز شریف کے گھر سمیت 26 اہم مقامات سے سیکورٹی رکاوٹیں ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر نواز شریف کے گھر جاتی امرا سمیت 26 اہم مقامات سے سیکورٹی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

(جاری ہے)

لاہور انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا، وزیراعلیٰ ہاﺅس، گورنر ہاﺅس، آئی جی آفس، تحریک منہاج القران کے مرکز، ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر، حافظ سعید کی رہائش گاہ، جامعہ قادسیہ اور سی پی او آفس سمیت 26 اہم مقامات سے سکیورٹی بیریئرز ہٹادیے ہیں۔

وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی کے نام پر ان مقامات کی سڑکیں اور راستے کئی سال سے بند تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔ رکاوٹیں ہٹنے کے نتیجے میں سڑکیں عام ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔