فاروق ستار کی پٹائی کروائی گئی، ایم کیو ایم پاکستان میں ابھی تک الطاف حسین کے لوگ موجود ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 فروری 2018 11:04

فاروق ستار کی پٹائی کروائی گئی، ایم کیو ایم پاکستان میں ابھی تک الطاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار صابر شاکر نے بتایا کہ اصل جھگڑا جو چل رہا ہے وہ ایم کیو ایم پاکستان کے دو دھڑوں میں چل رہا ہے جس کو دیکھ کر یہ لگ رہا ہے کہ جو کنٹرول الطاف حسین کا ایم کیو ایم پر تھا اور اب بھی ہے ۔ کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان میں ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو الطاف حسین کو رپورٹ کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کی تمام تر سرگرمیوں کی اطلاعات الطاف حسین کو پہنچائی جاتی ہیں ،فاروق ستار کے ساتھ سب کچھ بالکل اسی طرز پرکیا گیا جو بانی الطاف حسین کی موجودگی میں ہوتا تھا۔ فاروق ستار کی الطاف حسین کی موجودگی میں پٹائی کروائی گئی اور اب بھی ان کی پٹائی کروائی گئی ہے۔ فاروق ستار اسی ڈر سے کہیں جا نہیں رہے کہ ان سے زبردستی کہیں دستخط نہ کروالیے جائیں یا انہیں مزید تشدد کا نشانہ نہ بنا دیا جائے۔ انیوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: