ایم کیو ایم والوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیغام پہنچا دیا ہے کہ شہر کے حالات خراب مت کرنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 فروری 2018 11:15

ایم کیو ایم والوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیغام پہنچا دیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ گذشتہ 4،5 دنوں سے کراچی میں ایک تماشہ لگا ہوا ہے۔ اب ہوا یہ ہے کہ کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا ہے لیکن ٹکٹ رابطہ کمیٹی کے دستخط پر ملا ہے۔

(جاری ہے)

اب عجب معاملہ ہو گیا ہے ، کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو رابطہ کمیٹی اور ایم کیو ایم پاکستان ، دونوں طرف ہی چکر لگاتے رہتے ہیں ،ان سب نے مل کر فاروق ستار کو دھبڑ دھوس کر دیا ہے ، اب کراچی سے بھی مجھے کیوں نکالا کی آواز آئے گی ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ ٹی وی پر آ کر لڑ لو لیکن شہر کے حالات خراب نہیں کرنا ، دو چار دن سے روز یہ پیغام ان کے کان میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کیا انکشاف کیا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :