ہندو انتہا پسند رہنما نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کا نعرے لگانے والے نیشنل کانفرنس کے رہنما اکبر لون کے سر کے لئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

پیر 12 فروری 2018 11:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) بھارت میں ہندو انتہا پسندرہنما اور نام نہادانسداد دہشت گردی محاذ کے صدرویریش شینڈلیانے نام نہاد اسمبلی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے پر بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی محمد اکبر لون کا سر کاٹ لانے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ویریش شینڈلیا نے لون کا سرلانے والے کے لیے نقد انعام کا اعلان کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر کیاہے۔

شینڈلیا نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے واقعے کی فوری تحقیقات کرانے اور اکبر لون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ ایسے متنازعہ بیانات دیتی رہی ہے جن سے بھارت اور اس کے عوام کاسر شرم سے جھک جاتاہے۔