مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ:پاکستان نے بھارتی حکومت اور میڈیا کے الزامات کو مسترد کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 11:58

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ:پاکستان نے بھارتی حکومت اور ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا اور حکام کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کے سنجوان کیمپ پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا اور حکام کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے سنجوان کیمپ پر حملے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارتی حکام ہمیشہ تحقیقات سے پہلے غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں،عالمی برادری بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں، اغواءاور تشدد میں ملوث ہے اور کشمیری مظالم کے باوجود حق خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر اشتعال انگیزیوں سے باز رہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوجی کمیپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :