پہلے ووٹ پھر شادی ، این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دلہا بارات سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 فروری 2018 13:42

پہلے ووٹ پھر شادی ، این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دلہا بارات سمیت ووٹ ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2018ء) : این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے لیے آج پولنگ کی جا رہی ہے۔ شہری اپنے پسندیدہ اُمیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رُخ کر رہے ہیں، ایسے میں ایک دلہا بھی بارات لے جانے سے قبل باراتیوں سمیت ہی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا ۔ دلہے میاں کا کہنا ہے کہ پہلے ووٹ کاسٹ ہو گا اس کے بعد شادی ہو گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے 22 سالہ علی موسیٰ نامی دلہا کا کہنا تھا کہ میں پہلے ووٹ دوں گا اس کے بعد اپنی بارات لے کر شجاع آباد جاؤں گا۔ 22 سالہ دلہے نے کہا کہ میں اور میرا خاندان نواز شریف کو ووٹ ڈالے گا ہمیں اُمید ہے کہ ن لیگ ہی الیکشن جیتے گی۔ یاد رہے کہ این اے 154 کی نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر آج پولنگ کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :