عاصمہ جہانگیر کے اقوام متحدہ کے ہال میں داخل ہوتے ہی تمام لوگ کیوں کھڑے ہو گئے تھے،معروف صحافی نے وجہ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 فروری 2018 13:43

عاصمہ جہانگیر کے اقوام متحدہ کے ہال میں داخل ہوتے ہی  تمام لوگ کیوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 12فروری2018ء)عاصمہ جہانگیر کے اقوام متحدہ کے ہال میں داخل ہوتے ہی تمام لوگ ان کے احترام میں کھڑے ہو گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر احمد قریشی نے اپنے پروگرام میں عاصمہ جہانگیر سے متعلق ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار کشمیری وفد اقوام متحدہ گیا ہوا تھا۔اور وہاں پہ ایک بہت اہم جلاس ہو رہا تھا جہا ں انسانی حقوق پر گفتگو ہونی تھی۔

اور دنیا بھر سے مشہور انسانی حقوق کے عملبردار موجو د تھے۔لیکن جب عاصمہ جہانگیر اس ہال میں آئیں تو تمام لوگ ان کے احترام میں کھڑے ہو گئے۔

(جاری ہے)

اور مجھے اس وقت بہت فخر محسوس ہوا جب سپیکر نے عاصمہ جہانگیر کے ساتھ پاکستان کا نام لیا۔یہ منظردیکھ کر میں حیران ہو گیا کہ کیسے عاصمہ جہانگیر کے احترام میں سب لوگ کھڑے ہو گئے۔اور وہاں پر کسی کو کوئی پروٹوکول دینا ضروری نہیں تھا لیکن دنیا بھر سے آئے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردار ان کے احترام میں کھڑے ہو گئے۔

اور مجھے اس وقت بہت خوشی محسوس ہوئی کے آج جس عورت کے احترام میں اقوام متحدہ میں تمام لوگ کھڑے ہیں اس خاتون کا تعلق پاکستان سے ہے۔۔یا د رہے کہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔