معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی ، اعلان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 فروری 2018 13:46

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی ، اعلان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2018ء): معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کی ادائیگی سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کل بروز منگل قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر کا گذشتہ روز انتقال ہوا۔ ان کی تدفین میں تاخیر بیٹی کے بیرون ملک ہونے پر کی گئی۔