موجودہ حالات میں پی ایس پی ورکرز کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں،کارکن پی ایس پی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ،انیس قائم خانی

گزشتہ35 سال سے شہری علاقوں کے نمائندہ جماعت نے مایوس کیا، مسائل کے حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کیا، مرزی صدر پی ایس پی

پیر 12 فروری 2018 15:19

موجودہ حالات میں پی ایس پی ورکرز کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں،کارکن پی ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) ک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے حیدرآباد کے مقامی گرائونڈ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ایس پی ورکرز کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ، کیونکہ 35 سال سے شہری علاقوں کے نمائندہ جماعت نے مایوس کیا ہے اور انہوں نے مسائل کے حل کے بجائے مسائل میں اضافہ کیا ہے اور عوام اس صورتحال میں پریشان ہیں لہذاپی ایس پی کے کارکنان گھر گھر جاکر چیئرمین سیّد مصطفی کمال اور پی ایس پی کا پیغام پہنچائیں اورانہیں محبت و بھائی چارہ کے علاوہ مسائل امور اُن کے حل کا طریقہ بتائیں ، آج ٹیکنالوجی کا دور ہے اور عوام میڈیا و شوشل میڈیا کے ذریعے معلومات رکھتے ہیں کہ کون ان کو اس حال میں پہنچانے کا ذمہ دار ہے ، عوام کے وسائل کے طور پر ہر جگہ اپنی تنظیم اور فلاسفی کے ذریعے مقبولیت حاصل کررہی ہے پروگرام کے آخر میں حیدرآباد کے گیارہ ٹائونز اور یوسیز ذمہ داران کا اعلان کیا اور انہیں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا اور مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :