متحدہ عرب امارات کے ورک ویزہ کے لیے پاکستانیوں کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار

پیر 12 فروری 2018 14:50

متحدہ عرب امارات کے ورک ویزہ کے لیے پاکستانیوں کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے حال ہی میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ کو ورک ویزہ حاصل کرنے کے لیے ضروری قرار دے دیا ہے ۔ اسی لیے پاکستانی ایمبیسی نے اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے ورک ویزہ کے لیے خواہشمند حضرات کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے ، جو کہ مندرجہ ذیل مراحل پر مشتمل ہے ۔

کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاص کرنے کے لیے ایک پاکستانی کو پہلے اپنے علاقے کے پولیس اسٹیشن سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

کلیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد اسے فارن افئیر آفس سے تصدیق کرانا ہو گا ۔ اگر تو متعلقہ شخص جو کہ متحدہ عرب امارات کے ورک ویزہ کے لیے اپلائی کر رہا ہے پاکستانی میں موجود ہے تو وہ ان لنکس کا استعمال کرتے ہوئے Gerry's http://visadropbox.com/uae اور Sasha International http://sasha.pk تصدیق کروا سکتا ہے ۔ لیکن اگر پاکستانی متحدہ عرب امارات میں سیاحتی ویزے پر موجود ہے اور ورک ویزہ اپلائی کرنا چاہتا ہے تو وہ ابوظہبی میں موجود پاکستانی ایمبسی سے پاکستانی سے پولیس کلئیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتا ہے جسکی تصدیق متحدہ عرب امارات کا فارن افئیر آفس کرئے گا۔

متعلقہ عنوان :