سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 17:04

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف سینئر سیاست دان شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ نہیں سمجھتے کہ ایل این جی کامعاملہ184تھری کے ضمن میں آتاہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ایل این جی کی خرید وفروخت سے متعلق شکایت ہے تو نیب کے پاس جائیں، قومی مفاد کو دیکھنے کیلئے ادارے قائم کیے گئے ہیں ہمیں یقین ہے نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ نیب چاہے تومتعلقہ افراد کو طلب بھی کرسکتاہے، چیف جسٹس نے شیخ کے وکیل سے کہا کہ آپ نیب کے پاس جائیں۔وکیل شیخ رشید لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، حکومت اختیارات کاغلط استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ پہلے کیس کے حقائق سے آگاہ کریں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔دلائل کے دوران بجلی کڑکنے پر لطیف کھوسہ خاموش ہو گئے پھر بولے ایل این جی جی سیکرٹریوں کی وجہ سے بجلی کڑک رہی ہے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے،آپ دلائل جاری رکھیں، جوگرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔