انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مزید تین ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

پیر 12 فروری 2018 17:44

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مزید تین ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مزید تین ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نقیب اللہ کیس میں گرفتار تین پولیس اہلکاروں علی شفیق اور غلام نازک کو انسددشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو نئی گرفتاریوں سے عدالت کو آگاہ کیا،عدالت نے تینوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی ہے،اس کیس میں گذشتہ روز راو انوار کے گارڈ علی رضا کو گرفتار کیا تھا لیکن تاحال اسے عدالت میں پیش نہیں کیا ۔واضح رہے کہ اس کیس میں پہلے سیگرفتار 6 پولیس اہلکاروں میں سے 4 پولیس اہلکار جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعترافی بیان دینے سے بھی انکار کرچکے ہیں۔کیس کے مرکزی ملزم راو انوار کو گرفتار کرنے میں پولیس تاحال ناکام ہے۔

متعلقہ عنوان :