نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

پیر 12 فروری 2018 18:05

نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کوڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا، وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک سے ہی ہٹایا جا سکتا ہے، نواز شریف کو عوام ،اراکین نے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا۔استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے، عدالت فل بنچ تشکیل دے اور کیس کی جلد سماعت کی استدعا بھی منظور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :