سعودی عرب ،معذوروں کی جگہ پارکنگ کرنا جرم ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 12 فروری 2018 17:40

سعودی عرب ،معذوروں کی جگہ پارکنگ کرنا جرم ہے
ریاض  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء)   مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک اہلکاروں نے معذوروں کیلئے مختص مقامات پر کار پارک کرنے والے 557مالکان پر جرمانے کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹریفک نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ معذوروں کیلئے مخصوص مقامات پر گاڑیاں پارک کرنے سے اجتناب برتیں۔ اس حوالے سے محکمہ سے تعاون کریں۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکار ان دنوں مملکت بھر میں اس حوالے سے مہم چلائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :